• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان

برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے آج 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں آج کی رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جم گئی ہے۔

ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید