• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ بھی کھائیں موٹے نہیں ہوں گے، موٹاپے کو روکنے والی ویکیسن تیار

امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسی ویکسین تخلیق کی ہے جس سے آپ ہر چیز کھا نے باوجود موٹے نہیں ہوں گے۔ 

تصور کریں کہ آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ اپنی مرضی کے مطابق بنا کسی خدشے کچھ بھی کھا سکیں گے۔ 

سائنس دانوں کی جانب سے یہ ویکسین تیار کرنے کے بعد جلد ہی یہ ایک حقیقت بن سکتی ہے جو جسم کو چربی حاصل کرنے کے حوالے سے مدافعتی بناتی ہے۔ 

یہ اوزمپک سے مختلف انداز سے کام کرتا ہے، جسکے استعمال سے آپ زیادہ دیر تک فل محسوس کرتے ہیں اور یوں یہ آپکو زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔

اسکا ایک ہفتہ وار شاٹ جسم میں وزن بڑھانے والے اور نقصاندہ اندرونی سوزش کو روکتا ہے۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنس دانوں نے مائیکو بیکٹیریم ویکیسین (یہ ایک صحت بخش بیکٹریا ہے جو گائے کے دودھ اور  مٹی میں پایا جاتا ہے) چوہے کو انجیکٹ کی گئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ہفتہ وار انجکشن سے چوہوں میں وزن بڑھانے کے خلاف بنیادی مدافعت پیدا ہوگئی۔ حالانکہ انھیں چینی اور چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی جاتی رہی۔ 

مزید برآں، چوہوں کے دو گروپوں جن میں سے ایک کو صحت بخش غذا اور دوسرے کو ویکسین لگانے کے علاوہ وہ غیر صحت بخش غذا دی گئی تھی، کے درمیان کوئی فرق نہیں تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق اس سے یہ نتائج اخذ ہوئے کہ ویکسین مغربی طرز کی خوراک کی وجہ سے وزن میں اضافے کو مؤثر طریقے سے روکتی ہے۔


صحت سے مزید