• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالتو اسامیاں ختم، نئی پر پابندی، منظور شدہ، پُر اور خالی اسامیاں کتنی؟ وزارت خزانہ نے ڈیٹا مانگ لیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت خزانہ نے نئےمالی سال(2025..26) کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پرکام شرو ع کردیا ، وزارت خزانہ نے واضح کردیا کہ تمام فالتواسامیاں ختم کی جائیں اورنئی اسامیوں کی تخلیق پرپابندی ہو گی، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور اسامیوں کی تفصیلات 6فروری تک طلب کرلیں،فنانس ڈویژن نے مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی اسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی،وزارت خزانہ نےمنظور شدہ، پر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں، وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025تک منظور شدہ آسامیوں کاڈیٹا مانگا ہے،وزارت خزانہ نےتین سال سے زائد عرصے سےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید