• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت، سردار تیغو خان پر مقدمہ درج


شکارپور میں کچے میں ڈاکوؤں کےحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کراچی سے گرفتار کیے جانے والے قبیلے کے سردار اور اس کے بھتیجوں کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد کراچی سے تیغانی قبیلے کے سردار تیغو خان، 2 بیٹے اور 2 بھانجوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سردار تیغوخان کو ڈاکو بیلو تیغانی اور خیرو تیغانی کو سہولت کاری پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق تیغو خان کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، تیغو خان کے بیٹے اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تفتیش کے لیے گرفتار افراد کو شکارپور منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین