• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں پولیس اہلکاروں پر حملے، کراچی سے تیغانی قبیلے کا سردار گرفتار


شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر پولیس نے ایکشن  لیتے ہوئے کراچی سے تیغانی قبیلے کے سردار تیغو خان کو، 2 بیٹے اور 2 بھانجے سمیت  گرفتار کرلیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ سردار تیغو خان کو ڈاکو بیلو تیغانی اور خیرو تیغانی کو سہولت کاری پر حراست میں لیا گیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ تیغو خان کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، تیغو خان کے بیٹے اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ تفتیش کے لئے گرفتار افراد کو شکار پور منتقل کیا جائیگا۔

تازہ ترین