• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دے گی۔

 عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال بھی کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،  موجودہ صورتحال میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال بجٹ کا محور عام آدمی ہوگا، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم نے کمزور طبقوں کا تحفظ کرنا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے جامع پروگرام واضح کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا، ہر سطح پر اخراجات کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں اور صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے گا،  سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔

تازہ ترین