• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کی میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کو تنبیہ

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے میرج ہالز ،ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کو تنبیہ کردی۔

کمشنر کراچی سے میرج ہالز ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں  ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جی ایڈمن موجود تھے۔

ملاقات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق کمشنر کو بریفنگ دی گئی اور کمشنر کراچی نے میرج ہالز ،ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کو تنبیہ بھی کی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نجی مقامات اورگھروں پرشادیوں کی تقریب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، پابندی کےفیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید