• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لادی گینگ کے ہاتھوں 2 مغوی قتل، بزدار نے نوٹس لے لیا


وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 مغویوں کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈی جی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا۔

ڈاکوؤں نے اغواء کے بعد 2 افراد کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا جب کہ تیسرا شخص اب بھی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔

ڈاکوؤں نے ایک مغوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کی ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا تھا کہ مقتولین رمضان اور خادم کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ تیسرا مغوی خیر محمد ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لادی ڈکیت گینگ کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید