• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب دوستی: بزدار کا مزید ٹی ہاؤسز بنانے کا فیصلہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی طرح دیگر شہروں میں بھی ٹی ہاؤسز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبہ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ادب دوستی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کی طرز پر تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹی ہاؤسز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے کا مقصد ادیبوں اور شاعروں کو ایک مقام پر اکٹھا کرنا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس ضمن میں اقدامات کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین