پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ مسائل پیدا کرے گا، عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے، عمران خان نے ملکی وقار خاک میں ملادیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے عمران خان نے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دیے، اس سال عمران خان 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 116 ارب ڈالر ہوچکے۔