• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی ’سمر سیلفی‘ مقبول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موسمِ گرما کی اپنی تازہ تصویر جاری کردی۔

بلاول بھٹو عام طور پر اپنی تصاویر اور نجی زندگی سے متعلق کم و بیش ہی کوئی تصویر یا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بناتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی حالیہ تصویر اپنے چاہنے والوں کیلئے شیئر کردی۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’گرمیاں آگئی ہیں۔‘

چیئرمین پیپلز پارٹی کی پوسٹ پر جہاں پارٹی کارکنان اور ان کے چاہنے والے کمنٹ کررہے ہیں وہیں بھارت سے بھی انہیں پیغام موصول ہوا ہے۔

ان کی تصویر پر بالی ووڈ پروڈیوسر تنوج نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد تو واقعی کمال ہے۔

تازہ ترین