وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلاول صاحب، آپ کو جی ڈی پی 4 فیصد پر ترقی کرتی ہوئی کیوں ہضم نہیں ہو رہی؟
فرخ حبیب نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بیرونی قرضوں میں 32 فیصد جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مارچ 2021ء تک مجموعی قرضوں کا 21 فیصد قرض لیا، حکومت سالانہ 3 ہزار ارب قرض ادا کرنے کے لیے دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ہمت کریں اور زرداری کی لوٹی اربوں ڈالرز کی دولت واپس لے آئیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قرضوں پر سود ادائیگی نکال دیں تو حکومت کا پرائمری بیلنس سرپلس میں ہے۔