• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا، وہ خود نکلی، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے نکلے ہیں مگر حکومت کے اتحادی نہیں بنے، پارلیمنٹ کے اندر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

رانا ثناء ﷲ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ڈی ایم سے نہیں نکالا، وہ خود نکلی۔

پروگرام میں پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں اسے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کہا جا سکتا ہے، کیوں کہ پی ڈی ایم تو بنائی ہی پیپلز پارٹی نے ہے۔

تازہ ترین