ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1900 روپے کم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونا 1900روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہو گیا۔
دوسر ی جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 291 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔