• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آباد کی بجٹ 26-2025ء کیلئے وفاقی حکومت کو جامع تجاویز پیش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) نے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کے لیے وفاقی حکومت کو جامع تجاویز پیش کر دیں۔

بجٹ تجاویز میں چیئرمین آباد حسن بخشی کے ایف بی آر کے قانون میں تبدیلی کے لیے اہم نکات شامل ہیں۔

تجاویز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلڈرز سے خریدار کو پراپرٹی منتقلی پر سیکشن 236 سی ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے، سیکشن ’236 کے‘ کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریٹ 0.5 فیصد مقرر کیا جائے۔

تجویز دی گئی ہے کہ سیکشن 7 ای کے تحت فرضی آمدن ٹیکس ختم کیا جائے، سیکشن 7 ای بغیر آمدن پراپرٹی پر 1 فیصد ٹیکس مالکان و سرمایہ کار کے لیے مالی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے تجویز دی ہے کہ فنانس ایکٹ 2024ء کی شق 37 کے تحت ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر کیپیٹل گین ٹیکس بحال کیا جائے، ٹیکس ریفنڈ کی منتقلی کے لیے تحریری منظوری کا تقاضہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بجٹ سے پہلے ویلیو ایشن ٹیبلز میں موجود تضادات دور کیے جائیں، ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی اور معیاری ٹیکس ریٹس مقرر کیے جائیں۔

آباد کے چیئرمین حسن بخشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر 26-2025ء کے بجٹ میں ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں، مستحکم ٹیکس نظام سے ہاؤسنگ بحران کم ہو گا اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید