کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انکے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور ترجمان سندھ حکومت کے درمیان شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص واٹر اسکیموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ اور مشیر قانون کے درمیان 2017 کی مردم شماری کے متنازع نتائج کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے غیرقانونی اور غیرمنصفانہ طریقے سے مردم شماری کے متنازع نتائج کو منظور کیا۔