• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے چار افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے چار افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر بی سی ایس ٹو خالد محمود آ صف ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس ٹو تیمو را حمد چغتائی ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر عباس شاہ اور سب انجینئر نائف حسن کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سیکٹر آئی 15وقاص فرید کو ڈائریکٹر بی سی ایس ٹو کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق یہ تبادلے دو روز قبل بارہ کہو میں با اثر شخصیت کے پلازے سر بہر کرنے کا شاخسانہ ہیں ۔ اس ڈائریکٹو ریٹ نے ایک سال میں ایک ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔
تازہ ترین