لاہور (نیوزرپورٹر)چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو معیشت کی مضبوطی کیلئے مثبت کردار کرنا چا ہیے۔
معیشت کیلئے سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آئیں،۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک موقف پر آنا ہو گا تبھی پاکستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
قائم مقام گورنر پنجاب پرویزالٰہی سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معیشت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست تو ہر جماعت کی اپنی اپنی علیحدہ ہوتی ہے اور رہے گی مگر پاکستان کے عوام کا مستقبل اسی میں ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے معاشی طور پر پاکستان مضبوط ہو۔
پالیسی ایسی ہو کہ عام و غریب آدمی کو سکھ کا سانس ملے تاکہ اس کی تکلیفیں اور مشکلات ختم ہوں۔