پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے امیدوار تک نہیں مل رہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسی لیے وفاقی حکومت انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، کارکن انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔