ملتان کے علاقے قادر پوراں میں پچاس گھنٹے بعد بھی کاٹن فیکٹری کی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کے عمل کے دوران بار بار آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
آگ بجھانے کے عمل میں پاک فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہوگی۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔
محکمۂ بلدیات سندھ نے 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی۔
چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ ہم گرفتار کشمیری رہنماؤ کی رہائی اور شہدا کے جسد خاکی واپس لینے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں کیس دائر کریں گے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہو گئے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلیوں کو رہا کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں امریکی نژاد 14 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور ماموں کو دوبارہ 5 روزہ ریما نڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
16ویں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے تقریب سے خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔
سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کردیا۔