پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو ضرورت ہے کہ پتہ چلے حقائق کیا ہیں، ہم ماضی میں نہیں رہنا چاہتے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مستقبل کو دیکھنا ہے ماضی سے سبق حاصل کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اس ملک کا نقصان کر رہی ہے ہر لمحہ بھاری ہے، ہم ڈیل نہیں کرنا چاہتے اس سے علیحدہ رہنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پیمانے پر ملک زوال پذیر ہے، لیکن یہ بات وزیراعظم اور مشیروں کو سمجھ نہیں آتی۔