فلسطین میں معاہدے کے تحت فلسطینیوں کے لیے ریلیف آپریشن پاکستان ہلال احمر کے تحت کیا جائے گا۔
فلسطین میں ریلیف آپریشن کے لیے فلسطین ریلیف مشن، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پاکستان ہلال احمر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔
معاہدے کے تحت فلسطینیوں کے لیے ریلیف آپریشن پاکستان ہلال احمر کے تحت کیا جائے گا۔
ہلال احمر طبی، امدادی سامان اور ڈاکٹرز کو مصر میں فلسطینی سرحد تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔
ہلال احمر پاکستان طبی مشن کے ویزوں کے اجرا کے لیے دفتر خارجہ اور مصری ہلال احمر سے رابطہ کرے گی۔
پروفیسر جاوید اکرم نے ہلال احمر کو فلسطینیوں کے لیے ایمبولینس کا عطیہ بھی دیا۔
ایمبولینس پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور چئیرمین پاکستان ہلال احمر ابرار الحق نے دستخط کیے۔
فلسطین کے پاکستان میں سفیر احمد ربیع بھی معاہدے کی تقریب میں شریک ہوئے۔