• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سے سوئس سفیر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر غور

لاہور(نمائندہ جنگ)قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ  کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی سیرجت نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر کمرشل ایڈوائزر محمد اجوت ارسلان خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر تعلیم و صحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطہ مہم بڑھانے، تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ سوئس کمپنیاں کاروبار میں مزید اضافے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے ۔

تازہ ترین