• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں ایک دہائی سے جاری جنگ میں 5 لاکھ ہلاکتیں 

دمشق (اے ایف پی /جنگ نیوز )شام کی جنگ پر گہری نگاہ رکھنے والے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہا ہے کہ شام میں ایک دہائی سے جاری جنگ میں حال ہی میں تقریباً 5 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں وہ ایک لاکھ اموات بھی شامل ہیں جن کی حال ہی میں تصدیق کی گئی۔

اے ایف پی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں پر وحشیانہ جبر کے نتیجے میں شروع ہونے والے اس تنازع میں اب تک 4 لاکھ 94ہزار 438 افراد کی جان لی جا چکی ہیں

۔اس سال مارچ میں مذکورہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ پچھلے اعدادوشمار میں 3لاکھ 88ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے

۔اس جنگ کے نگراں ادارے نے اپنے زمینی ذرائع کے اس نیٹ ورک کے ذریعے کئی ماہ کی دستاویزات کی کوششوں کے بعد ایک لاکھ پانچ ہزار 15 اضافی اموات کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین