• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مالی سال 2025ء میں بینک فراڈ کی رقم 36 ہزار کروڑ سے تجاوز کرگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں بینک فراڈ کی رقم مالی سال 2025ء میں 36 ہزار 14 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی اہم ترین رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں بینک فراڈز کی مالیت 194 فیصد اضافے سے 36014 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ 25-2024ء میں 23 ہزار 953 بینک فراڈ کیسز رپورٹ ہوئے، نجی بینکوں کے فراڈ کیسز کا تناسب 59.42 فیصد رہا جبکہ 14233 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی اہم ترین رپورٹ میں کہا گیا کہ عوامی شعبے کے بینکوں کے ذریعے 25 ہزار 667 کروڑ روپے کے فراڈ رپورٹ ہوئے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 9 ہزار 254 کروڑ روپے تھی۔

آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق پبلک سیکٹر بینکوں نے 6 ہزار 935 فراڈ کیسز رپورٹ کیے جبکہ گزشتہ سال 7460 تھے، قرضوں سے متعلق فراڈز کی مالیت 33 ہزار 148 کروڑ روپے رہی اور گزشتہ سال 10 ہزار 72 کروڑ روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق کارڈ و انٹرنیٹ فراڈز میں 520 کروڑ روپے تک کی رقم ریکارڈ کی گئی، 122 کیسز میں فراڈ کی نئی درجہ بندی کی گئی، 18 ہزار 674 کروڑ روپے پچھلے سالوں سے متعلق تھے۔

آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق نجی بینکوں نے سب سے زیادہ فراڈز رپورٹ کیے مگر رقم کے لحاظ سے زیادہ نقصان عوامی بینکوں میں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید