• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا: مشیر خزانہ کے پی کے

مشیرخزانہ خیبر پختون خواا مزمل اسلم—فائل فوٹو
مشیرخزانہ خیبر پختون خواا مزمل اسلم—فائل فوٹو

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا حجم 2000 ارب روپے جبکہ اخراجات 1800 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔

مشیرخزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اگلے صوبائی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، ہمیں ضم اضلاع میں فنڈز لازمی لگانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو گیارہواں این ایف سی ایوارڈ آنے والا ہے، ہمارا حصہ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم وفاق سے بھیک کیوں مانگیں؟

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافے کا تو نہیں کہہ سکتے لیکن تنخواہوں پر ٹیکس کم کرنے کا کہیں گے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس پر زیادہ خرچ کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے صوبائی اسمبلی میں 13 جون کو پیش کیے جانے والا صوبائی بجٹ کاحجم 2000 ارب روپےجبکہ اخراجات 1800 ارب روپےکے لگ بھگ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید