• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانا صحیح تھا، شاہد خاقان عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا میموگیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانا صحیح تھا، شہباز شریف کس بات پر مفاہمت کی بات کررہے ہیں،ہمارے ملک میں آئین توڑنا اور اس سے بالا کام کرنا معمول بن گیا ہے، آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہو توا س کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے۔ن لیگ کی ہر دس پندرہ دن میں مشاورتی میٹنگ ہوتی ہے، آخری میٹنگ کے بعد بجٹ کے بارے میں میٹنگ ہوئی، ایسی میٹنگ کا حوالہ دیا جارہا ہے لیکن وہ ہوئی ہی نہیں ہے، نواز شریف کو نہ اپنی ذات، نہ جائیداد نہ خاندان کی پرواہ ہے، اس کے بعد کبھی بحث نہیں ہوئی کہ خاندان پہلے ہے یا پارٹی پہلے ہے، ن لیگ واحد پارٹی ہے جو اقتدار کی بات نہیں کرتی،ن لیگ کسی قسم کے ریلیف یا قومی سودے کی بات نہیں کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ نواز شریف نے ہمیشہ کہا پہلے ملک اور عوام ہیں، سب کو بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں، دنیا کے پچاس امیر ترین لوگوں میں سے ایک شخص نے مانا اس نے نواز شریف کو پیسے دیئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہاں پر لوگوں کی بیویاں طلاق کے وقت جائیداد لے کر چلی گئی ہیں میں بل گیٹس کی بات کررہا ہوں،شہباز شریف کس بات پر مفاہمت کی بات کررہے ہیں، شہباز شریف نے کہا ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، شہباز شریف نے نواز شریف کے پاؤں پکڑنے کی بات محاورتاً کی، پاکستان کی تاریخ میں صرف ن لیگ نے بلدیاتی انتخابات کروائے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے نہیں لڑے اور ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا، ہم کہتے ہیں 2018ء کا الیکشن چوری ہوا اسی وجہ سے ملک مشکل میں ہے،ہمارے ملک میں آئین توڑنا اور اس سے بالا کام کرنا معمول بن گیا ہے، آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہو توا س کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے، نواز شریف کا میموگیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانا صحیح تھا، ہمارا عدالت میں جانا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملنا نہیں ہے۔

تازہ ترین