• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کاسٹریشن کی جائے گی، وزیر قانون

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کریمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کاسٹریشن کی جائے گی، عمر قید کاٹ کر جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تواس کے لیےکیمیکل کاسٹریشن کی سزا ہوگی۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اینٹی ریپ بل 2020 اور  کریمنل لا ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ مشرف دور میں 140 اے کا آرٹیکل آیا، تب سے سب صوبے کنفیوژن کا شکار ہیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ نچلے طبقے تک وسائل کی بہتر تقسیم کیسے کی جائے اس پر ذیلی کمیٹی بنائی جائے،  ذیلی کمیٹی صوبوں کو آن بورڈ لے سکتی ہے، اتفاق رائے کی کوشش کرنی چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ اینٹی ریپ بل دن رات کی محنت کوشش اور تگ ودو کے بعد بنایا گیا ہے،  بل پر کافی تحقیق کی گئی امریکا، انگلینڈ اور یورپی ممالک کے قوانین پر بھی تحقیق کی گئی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ اینٹی ریپ بل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، اپوزیشن سے گزارش ہے کہ اس بل کی مخالفت نہ کریں۔

تازہ ترین