• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو میکسیکو: یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

نیو میکسیکو سے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس بند کر دیا گیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسلحے سمیت فرار ہوگئے، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کیمپس میں موجود ہوسکتے ہیں۔ 

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں موجود افراد محفوظ جگہ پر رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید