بھارت میں نوجوانوں نے بدلہ لینے کیلئے 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کو 14 سالہ لڑکے کو قتل کرکے دہلی کی ایک نہر میں پھینک دیا تھا، اس پر چاقو سے 24 وار کیے گئے تھے، جبکہ اس کے نازک اعضاء کو بھی کاٹا گیا تھا، اس کی لاش گلے میں اسکارف لپیٹے ہوئے برہنہ حالت میں ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔
تحقیقات کے مطابق نوجوان کے قتل میں ملوث 19 سالہ مرکزی ملزم کرشنا عرف بھولا سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے تین کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرشنا نے مبینہ طور پر نوجوان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کا خیال تھا کہ مقتول نے اس کے مخالفین کا مخبر تھا، جنہوں نے اس پر گزشتہ سال حملہ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بدلے کی آگ میں نوجوان کا گھناؤنے انداز میں قتل کیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔