• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ڈی کورونا وائرس سے تحفظ فراہم نہیں کرتا، تحقیق

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی کورونا وائرس سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔ وٹامن ڈی کے شدید کورونا وائرس کی بیماری کے حوالے سے بچانے میں معاونت پر لوگوں کی کافی دلچسپی رہی ہے لیکن اس کے بیماری سے بچانے میں معاون ہونے کے محدود شواہد ملے ہیں۔ 

اس حوالے سے ایک تجزیاتی مطالعے میں کہا گیا تھا کہ وٹامن ڈی کی جسم میں زیادہ مقدار میں موجودگی سے یہ کورونا وائرس سے بچانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ تاہم یہ مطالعات نامکمل ہیں اور ابھی یہ غیر واضح ہیں۔ 

کینیڈا کے طبی جریدے میں چھپنے والی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں جو کہ کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کیوبک کے گولومے بٹلر لاپورٹے اور ٹوموکو ناکانشی اور انکے ساتھیوں کی تحقیق پر مبنی ہے میں کہا گیا ہے کہ جینیاتی شواہد سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی ہے کہ وٹامن ڈی کورونا وائرس کے خلاف موثر ہوتا ہے۔

تازہ ترین