وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا جہاں اُنہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑ دے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ صفائی پر سمجھوتہ نہیں، کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، لاہور میں صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر افسوس ہوا۔