• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس بلین ٹری پروگرام سے بھی بہت کامیابی ملی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر میزبانی پاکستان کررہا ہے، دس بلین ٹری پروگرام سے بھی بہت کامیابی ملی۔

فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے اتنی آگاہی کبھی نہیں تھی جتنی اس حکومت کی وجہ سے آئی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان میں 5 سال حکمرانی کرکے پیسے بنا کر باہر جانے کا نہیں ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ ماحول دوستی کی وجہ سے آج پوری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

تازہ ترین