• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے، عمران خان

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی کررہا ہے، اس دن کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ُ

عمران خان نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوکلائمیٹ چینج کے چیلنجز کا سامنا ہے، درخت لگانے کا مقصد کلائمیٹ چینج کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ پختونخوا سے شروع ہوا، پاکستان میں جنگل تباہ ہونے سے جنگلی حیات نہ ہونے کے برابرہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں ہے جو گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں لاہور ایک صاف ستھرا شہر تھا، درخت لگانے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ملک اس لیے تباہ ہوئے کہ وہاں امیر کا لیے الگ اور غریب کے لیے الگ قانون تھا، ریاست مدینہ انسانی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست دوبنیادی اصولوں پر قائم تھی، علامہ اقبال کے مطابق مسلمانوں نے جب بھی ان اصولوں پر عمل کیا وہ کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال کی قلیل مدت مین روم اور فارس کی طاقتوں نے نئے انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

تازہ ترین