ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے وعدے نہیں ایکشن چاہتا ہے۔
تہران سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بات کہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس معاملے پر تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان رواں برس اپریل سے مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد واشنگٹن اور تہران کو عالمی جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل پر واپس لانا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں معاہدے سے نکل کر ایران پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔