• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰه خامنہ ای کی نئی دہلی میں قتل عام کی شدید مذمت


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰه خامنہ ای نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی شدید مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل دکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ انتہاپسند ہندوؤں اور ان کی جماعتوں کا سامنا کر کے ان کا مقابلہ کرے اور مسلمانوں کا قتل عام روکے تاکہ مسلم دنیا سے بھارت کے الگ تھلگ ہونے کا تاثر ختم کیا جا سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی بھارتی مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی لہر کی مذمت کی تھی، جس پر بھارت سیخ پا ہوا، اور ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا تھا۔

واضح رہے کہ انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کے بعد جلائی جانے والی کئی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ ان فسادات میں اب تک 45 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین