مصر نے غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کا آغاز کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق تعمیر نو کے لئے بھاری مشینری اور انجینئروں کی ٹیمیں غزہ کی پٹی پہنچانا شروع کردی گئیں۔
مصر سے 35 بھاری مشینری کے ساتھ ڈمپر اور دیگر گاڑیاں غزہ میں داخل ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری انجینئرز تباہ شدہ عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے رپورٹ تیار کریں گے۔
جبکہ مصر نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کی امداد مختص کی ہے۔