• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کی بیلاروس کے جہازوں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی

یورپین یونین نے بیلاروس کے جہازوں کیلئے یورپین یونین کی فضائی حدود اور اس کے ائیر پورٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندی بیلاروس کے ہر طرح کے جہازوں کیلئے ہوگی۔

یہ اقدام بیلاروس کی جانب سے 23 مئی کو رائین ائیر کے ایک عام مسافر جہاز کو فوجی طیاروں کی مدد سے منسک میں اتار کر ایک صحافی رامن پراتسا وچ اور اس کی ساتھی کو گرفتار کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی یورپین قیادت اپنے 24 اور 25 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شدید مذمت کر چکی ہے۔

اسی اجلاس میں ای یو کونسل آف منسٹرز سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اس حرکت کے خلاف عملی پابندیاں بھی عائد کریں۔

تازہ ترین