• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر نے ٹارگٹ سے 348فیصد زیادہ ریونیو جمع کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گوادر نےرواں مالی سال کے 10ماہ میں ہدف سے 348فیصد زیادہ ریونیو جمع کر کے ریکارڈ قائم کیاہے ،کلکٹریٹ ترجمان کے مطابق جولائی 2015سے اپریل 2016تک کلکٹریٹ کا ہدف 1008 ملین تھا جبکہ جمع ہونے والا ریونیو 3510ملین رہا۔اس طرح ریونیو وصو لی میں ہدف سے 348فیصد اضافہ ہوا۔ ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر نے نہ صرف کسٹم ڈیوٹی کا ہدف سےپورا کیا بلکہ تمام ڈیوٹی ٹیکس   اور ٹیکس کے اہداف  نہ صرف پورے  کیے بلکہ ان میں کئی گنا اضافہ ہوا اور یہ سب کچھ مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہےترجمان کے مطابق کلکٹریٹ کے مجموعی ٹیکس کا ہدف 14ارب 43کروڑ 70لاکھ مقرر کیا گیا تھا جبکہ 18ارب 95کروڑ 50لاکھ ریونیو جمع کیا گیا ۔ اسی طرح جولائی 2015 سے اپریل 2016 تک ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر نے 25 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل ضبط کیا جبکہ پچھلے سال انہی10 ماہ میں 13 لاکھ لیٹر ضبط کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ 7,630 بوتلیں غیرملکی شراب، 10594 کین بیئر، 1388 کلو منشیات اور  دیگر اسمگل شدہ اشیا بھی ضبط کی گئیں۔ 
تازہ ترین