• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے 677 سینٹرز مکمل فعال

پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لیے 677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردیے۔

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کو تیز کرنے کیلئے677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردیے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے اسپتالوں میں 24گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلدفراہم کردی جائےگی۔

تازہ ترین