• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کا تھری ڈی لائٹس اور آگ سے اسٹک آرٹ کا مظاہرہ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے نوجوان تھری ڈی لائٹس اور آگ سے اسٹک آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

اورنگی ٹاؤن کے نوجوانوں کو تھری ڈی  لائٹس کے ساتھ کھیلنا پسند ہے بلکہ ڈنڈے کے دونوں اطراف لوہے کی جالی میں کیمیکل کی مدد سے آتش بازی کا مظاہرہ کرنا بھی ان نوجوانوں کا فن ہے۔

اقبال کا کہنا ہے کہ اس فن کو اسٹک آرٹ کا نام دیا گیا ہے، خالی اسٹک کو گھمانا تو آسان کام ہے لیکن جب آگ کا ساتھ ہو تو اسٹک گھمانے کا طریقہ کچھ الگ ہوتا ہے ۔

اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ اولمپکس میں بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسٹک آرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

تازہ ترین