• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو صحت کے حوالے سے مفید مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر اور مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے،  ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک  ریستوران میں اکیلے بیٹھی ہیں جبکہ تصویر میں ایک کپ کافی میز پر رکھی نظر آرہی ہے۔

ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’کچھ وقت خود کے ساتھ گزارنا بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔‘

اداکارہ کے صحت کے حوالے سےدیے گئے اس مفید مشورے کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ارمینا خان اکثر  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں۔ 

تازہ ترین