• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی، امین اسلم

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا باعث فخر ہے، ماحولیاتی چیلنجز کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں حالات مختلف ہوں گے۔

امین اسلم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی ہے، یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا پاکستان کےلیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلیے نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں، نیشنل پارکس سروسز سے نوجوانوں کو 15 ہزار نوکریاں دی جائیں گی، ایک سال میں 15 نئے نینشنل پارکس بنائے گئے۔

تازہ ترین