سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 444 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے ایک دن میں 1 ہزار 444 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق نئے کیسز کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 562 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران وبائی مرض نے 16 افراد کی جان لے لی، یوں مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 440 ہوگئی ہے۔
سعود ی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1253 مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 459 ہوگئی۔