• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقد کمال خان خود تنقید کی زد میں، بھارت چھوڑ دینے کی دھمکی

بھارتی فلموں پر ریویوز دینے والے خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ’بالی ووڈ کے لوگ‘ انھیں ہراساں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بھارت چھوڑ سکتے ہیں۔ 

ان کا یہ بیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسے وقت میں سامنے آیا جب وہ خود بالی ووڈ اسٹارز کی تنقید کی زد میں ہیں۔ 

اپنے پیغام میں کمال آر خان نے کہا کہ ’میں بہت جلد فلموں پر ریویو دینا چھوڑنے والا ہوں لیکن ایک مرتبہ پھر میں بہت دور آگیا ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں بہت دور چلا گیا ہوں کیونکہ میری مزید جدوجہد کی ہمت نہیں ہے۔ 

کمال آر خان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح بالی ووڈ کے لوگ مجھے ہراساں کر رہے ہیں، اس وجہ سے شاید میں ہمیشہ کے بھارت چھوڑ جاؤں، تاکہ مجھے مزید کیسز کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘


تازہ ترین