امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے اسلامی فورس تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں مسلمانوں کو رنگ و نسل کی بنیاد پر لڑا رہی ہیں، لیبیا اور شام کے بحران کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے۔