راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا، ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہوچکی، پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت تھی تو پانچ افراد کے عام گھرانے کی مہینے میں آٹے کی ضروریات ایک ہزار 975 روپوں میں پوری ہوجاتی تھیں، آج عمران خان کی حکومت میں پانچ افراد کے عام گھرانے کی آٹے کی ماہانہ ضروریات ساڑھے تین ہزار روپوں میں پوری ہورہی ہیں۔