ملتان(نمائندگان جنگ)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی کےبینک اکائونٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ، ایف بی آر نےسیکشن140کی کارروائی کر کے 52لاکھ نکلوا لئے ۔ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے اور بینک ٹرانزیکشن پرجاوید ہاشمی کا خاندان ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، ایف بی آر نے مکمل قانونی کاروائی کرنے کے بعد جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کےبینک اکاونٹ سے 52 لاکھ سے زائد رقم نکلوا لی ، آمنہ ہاشمی کا کہنا ہے کہہ انکے اکاونٹ میں سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پیسے نکلوائے گئے انہوں نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔