• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ اپوزیشن ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے: فردوس عاشق اعوان


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے جھانسوں سے بہت دور جا چکے ہیں، معیشت سے مایوسی کے چھٹتے بادل اپوزیشن کی مایوسی اور بے بسی بڑھا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ حکومتی فیصلوں اور پالیسیز پر تعمیری تنقید اپوزیشن کا حق ہے، تاہم موجودہ اپوزیشن ذہنی پستی کی نئی حدوں کو چھوتی نظر آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشی و سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابیاں اپوزیشن کے منہ پر زناٹے دار طمانچے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف وزیرِ اعظم عمران خان کی آواز میں دنیا بھر میں سنا جاتا ہے۔

تازہ ترین