• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو کئی بار یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی پیشکش کی، اعجاز چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو کئی مرتبہ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی پیشکش کی۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ  میرے لیڈر نے اس پیشکش کا یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک اپنے گاؤں میں یونیورسٹی نہیں بناؤں گا تب تک چانسلر نہیں بنوں گا۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب میں تمام افراد کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

اعجاز چودھری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی رہنما کا جائز کام اور فون نہ سنا تو آپ اس کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رہنما آپ کے پاس ناجائز کام لیکر آئے تو مجھے رپورٹ کریں، انھیں خود نکال دوں گا۔

تازہ ترین